تازہ تر ین

پی ٹی آئی چھوڑنے والے احمد مانیکا کو ایم ایم یے کیجانب سے پُر کشش پیشکش

پاکپتن( ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کو متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا کو ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی اور آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی بھی پیشکش کی۔ پی ٹی آئی ایم پی اے وجیہ الزمان اور سابق ایم این اے احمد مانیکا نے پارٹی چھوڑ دیاحمد رضا مانیکا نے 31 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر ارکان استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain