اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف نے ملک کی اسٹٹیبشمنٹ سے معاملات نمٹانے کے لئے چوہدری برادران کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے چوہدری برادران کے ساتھ پرانی دشمنی اور رفاقت کو ختم کرکے ازسرنو تعلقات کو استوار کر نے کا نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے شریف خاندان اور چوہدری خاندان کے دیگر ممبران نے اہم کردار ادا کیا ہے نواز شریف نے ازخود چوہدری برادران کے گھر جاکر ماضی کی غلطیوں کی معافی طلب کرنے پر بھی راضی ہیں تاہم چوہدری برادران کرپشن میں پھنسے نواز شریف کو منہ لگانے پر راضی نہیں ہیں چوہدری نثار سے پرویزرشید اور مریم نواز کی ہدایت پر تعلقات ختم کرنے کے لیے نواز شریف کے چوہدری برادران کی ہمدردی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں بھائی نواز شریف کو مشکلات سے نکال سکیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے بدلتے سیاسی حالات کے پیش نظر چوہدری برادران اور شریف برادران کے مابین مفاہمت بڑی تبدیلی ہوگی تاہم پرویز الہی اور شجاعت حسین نے نواز شریف کے ایلچی کو کو واضح جواب نہیں دیا اور مزید سوچنے کے لئے وقت مانگا ہے یاد رہے کہ چوہدری برادران بھی کرپشن الزامات پر نیب کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور کئی بار انکوائریاں بھگت چکے ہیں۔
