Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین

    By Khabrain Newsجون 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماہرین صحت کے مطابق معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں کے افعال کو محفوظ رکھنے اور گردوں میں پتھری بننے کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تاہم اس کے فوائد ہر ایک کے لیے یکساں نہیں ہوتے۔

    روزانہ کافی پینا نہ صرف چوکنا رہنے، توجہ بہتر بنانے اور تھکن کم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ گردوں کی صحت کی بہتری کے لیے بھی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے اثرات استعمال کی مقدار، کافی تیار کرنے کے طریقے اور پینے والے شخص کی مجموعی صحت پر منحصر ہوتے ہیں۔

    ایک امریکی تحقیقی ادارے دی میو کلینک کے میڈیکل ایڈیٹر ڈونلڈ ڈی ہینسروڈ جو میڈیکل سائنس میں ایم ڈی اور ایم ایس ہیں انکا کہنا ہے کہ کافی پینے والوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس، پارکنسنز (رعشہ کی بیماری)، جگر کی بیماری، بعض اقسام کے کینسر (خصوصاً جگر کا کینسر)، ڈپریشن، خودکشی کے رجحان، گردوں اور پتے کی پتھری اور مجموعی طور پر موت کے خطرے میں کمی ہوتی ہے۔

    2018 میں طبی جریدہ نفرلوجی ڈیلائسسز ٹرانسپلانٹیشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں امریکہ کے 4,860 سے زائد ایسے بالغ افراد کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا تھا جو دائمی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔

    ان افراد کو روزانہ کیفین کے استعمال کی بنیاد پر چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں روزانہ 28.2 ملی گرام سے کم کیفین (یعنی ایک کپ بلیک کافی کے ایک تہائی سے بھی کم)، 28.2 سے 103 ملی گرام، 103 سے 213.5 ملی گرام اور 213.5 ملی گرام سے زیادہ (یعنی دو یا اس سے زیادہ کپ کافی) کے مساوی گروپ میں رکھا گیا۔

    پانچ سال تک فالو اپ کے دوران تقریباً 1,280 شرکاء کا انتقال ہوا۔ دیگر مؤثر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج سے معلوم ہوا کہ کم ترین کیفین استعمال کرنے والے گروپ کے مقابلے میں زیادہ کیفین استعمال کرنے والے تینوں گروپوں میں موت کا خطرہ کم تھا اور یہ کمی 22 فیصد سے 26 فیصد تک دیکھی گئی۔

    امریکا کی نیشنل کڈنی فاؤنڈیشن کے مطابق کیفین پیشاب کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے، جو پیشاب کی نالی میں پتھری بنانے والے معدنیات کے جمع ہونے اور کرسٹل بننے کے عمل کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    صحت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ ویری ویل ہیلتھ کے مطابق جس کا طبی ماہرین جائزہ لیتے رہتے ہیں کا کہنا ہے کہ کچھ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ باقاعدگی سے کافی پیتے ہیں، ان میں گردے کی پتھری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ زیادہ کافی پینا بہتر ہے۔

    ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ صحت مند بالغ افراد اپنی روزانہ کیفین کی مقدار تقریباً 400 ملی گرام تک محدود رکھیں، جو عام طور پر کافی کے تین یا چار معیاری کپ کے برابر ہے۔ کیفین کا حد سے زیادہ استعمال بے خوابی، بے چینی، گھبراہٹ، اور حتیٰ کہ دل کی دھڑکن کے تیز یا بے ترتیب ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ کیفین بعض لوگوں میں خصوصاً ان افراد میں جو اس کے اثرات کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں، قلیل مدت کے لیے بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ بھی کر سکتی ہے۔

    اسکے ساتھ ہی بہت زیادہ چینی، گاڑھے دودھ، ہیوی کریم (ملائی)، یا ذائقہ دار سیرپس (جن میں چینی اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے) سے تیار کی گئی  سے چینی اور کیلوریز کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو نقصان ہوتی ہے۔ گردوں کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، یا دیگر بنیادی صحت کے مسائل میں مبتلا افراد کو کیفین کے مناسب استعمال کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.