تازہ تر ین

مویشیوں کو زہر دینے کا معاملہ، صلح کیلئے آئے باپ، بیٹا قتل

شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ برج اٹاری میں ایک ماہ قبل اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے جانوروں کو زہر دینے کی صفائی کے لیے بلائے جانےوالے ملزمان نے چیئرمین کے ڈیرے سے نکلتے ہی اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹی اوربھائی پر تشدد کرکے ان کوزخمی کردیا اورفرار ہوگئے۔ بتایاگیا ہے کہ مقتول زمیندار محمد حسین کی بھینسوں کو ایک ماہ قبل مبینہ ملزمان محمد عارف،کبیر،نثار،شہباز،فقیر،تنویر وغیرہ پر شبہ تھا کہ زہر دے کر ہلاک کرنے کی کوشش کی جس میں زمیندار محمد حسین کے دس لاکھ روپے مالیت کے جانور ہلاک ہوگئے جبکہ باقی جانوروں کو ڈاکٹروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچالیا تھا جس پر دونوں پارٹیوں میں اختلافات طول پکڑتے جارہے تھے۔ بدھ کے روز طے پایا گیا کہ مبینہ ملزمان چیئرمین نوید محمود کے ڈیرے پر یہ قسم دینگے کے انہوں نے زمیندار محمد حسین کے جانوروں کو زہر نہیںدیا دونوں پارٹیاں آج ڈیرے پر بیٹھ کر بات چیت کررہی تھیں کہ طے پایا گیا کہ جمعتہ المبارک کو قسم لی جائے گی جب دونوں پارٹیاں اٹھ کرجانے لگی تو غفار نامی شخص نے محمد حسین سے تلخ کلامی شروع کردی جس کے بعد ملزمان محمد عارف ،کبیر ،نثار وغیرہ ،شہباز ،فقیر ،تنویروغیرہ نے چھپایا ہواسلحہ نکال کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے 6بچوں کا باپ محمد حسین اور اسکا جواں سالہ بیٹا قاسم گولیاں لگنے سے موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اپنے والد اوربھائی کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والی گلشن بی بی اور اسکے بھائی خرم کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے ملزمان نے زخمی کر دیا اور فرار سٹرابری کے کھیتوں میں بھاگ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ باپ بیٹے کا دن دیہاڑے قتل کی اندھناک واقعہ کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے جی ٹی روڈ کی ٹریفک معطل کرکے شدید نعرہ بازی کی۔ مقتولین کے ورثاءکے مطابق محمد قاسم اسکے بھائی اور دو بہنوں کی شادی اگلے ماہ ہونا تھی جن کے گھروں میں صف ماتم برپا ہوگیا ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس کے مطابق دونوں نعشوں کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاﺅس شیخوپورہ روانہ کردیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی محمد خرم جو مقتول محمد حسین کا بیٹا ہے کی مدعیت میں مقدمہ کا اندارج کرنے کے لیے درخواست دی جا رہی ہے جیسے ہی درخواست وصول ہوگی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا جائے گا جبکہ دومعمولی زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain