لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں کرنٹ لگنے سے 1قیدی جاں بحق 4شدید زخمی ہوگئے، زخمی طبی امداد کیلئے جیل ہسپتال منتقل،ہلاک ہونے والے قیدی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل، مرنے والا دہشتگردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات گئے کوٹ لکھپت جیل میں کرنٹ لگنے سے ایک قیدی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے قیدی کا نام ذکاءاللہ بتایا گیا ہے جو کہ دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں بند تھا۔ جیل انتظامیہ نے زخمی ہونے والے قیدیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جیل ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے قیدی ذکاءکی لاش پولیس کے حوالے کر دی ہے جسے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
