لاہور (کرائم رپورٹر)میوہسپتال لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث 46سالہ خاتو ن جاں بحق ہوگئی ،ورثاءنے اسٹرک بلاک کر کے شدید احتجاج کیاپولیس کی طرف سے مکمل انصاف کی یقین دہانی کروانے پر ورثاءنے احتجاج ختم کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون دم توڑ گئی، جس پرمریضہ کے لواحقین نے سڑک پرہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، ورثا ءکے مطابق 46سالہ مسرت میو ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹر کی ورثاءکے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر لیڈی ڈاکڑ سائرہ نے مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کر دیا۔ حالت بگڑنے پر مریضہ کو آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن جانبرنہ ہو سکی، دریں اثناءانتظامیہ نے قانونی کاروائی سے ڈرتے ہوئے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بناتے ہوئے اس کے شوہر اصغر علی کو دے دیاجس پرورثاءنے لاش ہسپتال سے باہر سٹرک پر رکھ کراحتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ورثاءکی درخواست پر ایم ایس میوہسپتال نے انکوائری کا حکم دے دیا اور ورثاءکو انصاف کی یقین دہانی کروانے پر انہوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔
