اسلام آباد(ویب ڈیسک)شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ آج میں تھکاوٹ محسوس کر رہا ہوں۔
اس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں،میں بالکل فریش ہوں۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ گواہ بھی فریش ہے،آپ بھی فریش ہیں،میں کچھ تھکاوٹ محسوس کر رہا ہوں،آج سماعت کچھ مختصر کرلیتے ہیں،آج مقدمہ کی سماعت بارہ ساڑھے بارہ بجے تک کریں گے۔