لاہور (ویب ڈیسک )قومی ہیر و شاہد آفریدی کی شہرت اتنی زیادہ ہے کہ جس کا اعتراف بھارتی کھلاڑی بھی کرتے ہیں تاہم جب بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پردہ اٹھاتے ہوئے شاہد آفریدی نے ان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھایا تو بھارتی میڈیا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے اور بہکی بہکی باتیں کرنا شروع ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج بے گناہ شہریوں کے حق خود آرادیت اور آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ان پر گولیاں برسا رہی ہے، حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خونریزی کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہے؟۔بھارتی میڈیا نے اب نیا واویلا شروع کر دیاہے اور شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ بھارتیوں کی کم عقلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، بھارت کا معروف ٹی وی چینل ’انڈیا ٹوڈے ‘مسلسل شاہد آفریدی کی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ اور موجودہ پاک فوج کے ترجمان آصف غفور کے ساتھ تصاویر کو چلا کر انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ثابت پر تلا ہو اہے جو کہ بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی فوج جو کہ کشمیریوں پر ظلم اور بر بریت کے پہاڑ توڑے ہوئے ہے ، کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔