تازہ تر ین

ہرنوں کا شکار: سلمان خان کو سزا، باقی ملزمان بری

ممبئی (ویب ڈیسک)انڈیا میں راجستھان کی ایک عدالت نے معروف فلم اداکار سلمان خان اور ان کے ساتھیوں کے نایاب ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں سلمان خان کو مجرم قرار دیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو بری کر دیا ہے۔سلمان خان پر دو نایاب ہرنوں کے شکار کا الزام ہے۔اس مقدمے میں سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، تبو، سونالی بندرے اور نیلم بھی مشترک ملزمان تھے۔ ان میں سے بیشتر بدھ کی شام ہی جودھ پور پہنچ گئے تھے۔ سلمان ابو ظہبی مین فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔جودھ پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عدالت کے باہر لوگوں کے ہجوم اور میڈیا کو دور رکھنے کے لیے بیریکیڈز لگا دیے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain