سوات(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو سوشل میڈ یا پر خوب تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے ،چیئر مین پی ٹی آئی سے طلاق کے بعد پہلے پارٹی رہنماوں نے اور پھر کارکنوں نے ریحام خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا اور یہ سلسلہ کبھی رکا نہیں بلکہ آج بھی سوشل میڈ یا پر ریحام خان کے خلاف نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ریحام خان بھی اس صورتحال سے بے حدپریشان نظر آتی ہیں اور کئی بار اس بارے میں بات کر چکی ہیں کہ انہیں جہانگیر ترین کا سوشل میڈ یا سیل تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔ دوسری جانب ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہوا ہے جس میں ممکنہ طور پر عمران خان کے حوالے سے بھی بات کی گئی ہے ،اس کتاب کے آنے سے پہلے ہی ریحام خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے تاکہ وہ دبا? میں آجائیں۔اس ساری صورتحال کے حوالے سے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے ریحام خان نے سوشل میڈ یا پر ایسا شعر شیئر کردیا کہ پڑھ کر کوئی بھی افسردہ ہو جائے۔