تازہ تر ین

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جیت گیا لیکن دنیا ہار گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب ،رد الفساد دیگر آپریشن میں پاکستانیوں نے ہزاروں جانیں قربان کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جیت گیا لیکن دنیا ہار گئی۔
بین الاقوامی انسداددہشتگردی فورم سے خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کیں۔ضرب عضب ،رد الفساددیگرآپریشن شہروں اورسرحدی قبائلی علاقوں میں کیے گئے۔ہم نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کو شکست دی جسے دنیا تسلیم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ کوئی نہیں جسکی 2لاکھ سے زائدفورسزنے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حصہ لیا۔ہماری فوج،پولیس ،سیاسی جماعتوں اورعوام کی کوششوں سے ملک آج پرامن ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain