تازہ تر ین

صبا قمر کی آج سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

لاہور(ویب ڈیسک)ٹی وی سیریز ’ میں عورت ہوں ‘ سے اداکاری کا آغاز کرنیوالی اداکارہ صبا قمر آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں، وہ 5اپریل 1984ءکو پیداہوئی تھیں اور یوں آج وہ 34سال کی ہوگئی ہیں، وہ پاکستان کے علاوہ عالمی سطح پر اور بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔ حیدرآباد میں پیدا ہونیوالی صباقمر تعلیم کے حصول کیلئے لاہورمنتقل ہوگئی تھیں اور پھر 2005ءمیں پہلی ٹی وی سیریز کی اور پھر بنت آدم اور داستان جیسے ڈراموں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ صبا قمر نے فلم ’باغی‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس دے کر دل جیت لیے ، اپنی اداکاری سے لاکھوں مداح بنالیے۔ آئینہ، منٹو، لاہور سے آگے صبا قمر کی مشہور پاکستانی فلمیں قرارپائیں۔ اداکارہ نے بالی وڈ میں ڈیبیو فلم”ہندی میڈیم”سے کیا، اس فلم کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی۔گزشتہ سالگرہ اسی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں مصروفیات کی وجہ سے صباقمر نے بھارت میں منائی تھی۔ یادرہے کہ صباقمر لکس سٹائل، ہم ، بہترین ٹی وی اداکارہ اور فلم فئیر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صباءقمر کے علاوہ اداکارہ صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز بھی آج اپنی اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain