اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو وہ ہمیشہ اپنی بہن سمجھتے تھے اور وہ مجھے ہمیشہ بہن ہونے کے ناطے اچھا مشورہ دیتی تھیں۔عاصمہ جہانگیر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ عاصمہ مجھے اپنا بھائی اور میں انہیں ہمیشہ بہن سمجھتا تھا۔آج تقریب عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیش کرنے کے لیے کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ان جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔انسانی حقوق سے متعلق جلسوں میں عاصمہ جہانگیر سب سے آگے ہوتی تھیں۔عاصمہ جہانگیر نڈر ،بے باک اور ذہین عورت تھیں۔ثاقب نثار نے کہا کہ وہ انہیں بہن ہونے کے ناطے اچھا مشورہ دیتی تھیں۔افسوس ہے میں اپنی بہن کو کبھی ریلیف نہیں دے سکا،انہوں نے اس کا گلہ بھی کیا تھا۔ان کی ملک کے لیے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔