تازہ تر ین

شہبازشریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف، عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر وزیراعلیٰ پنجاب کا رنگ لال ہوجائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف سیدھی بات کرتے ہیں ان کے کام کی تعظیم کرنی چاہیے،ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پیشہ ور سپہ سالار ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان پر روایتی طورپر تنقید کا نشانہ بنانے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”شہباز شریف کے منہ سے چیف آف آرمی سٹاف کی اچانک تعریف، تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے“۔عمران خان کی اس ٹوئیٹ پر دیگر صارفین نے ملے جلے رجحان کا اظہار کیا، کچھ لوگ عمران خان کے موقف کی تائید کرتے دکھائی دیئے تو کچھ نے الٹا عمران خان کو ہی لتاڑنا شروع کردیا۔نائلہ شازمین نے لکھاکہ ’یہ کیا آرمی چیف کو اپنی طرح خوشامد پرست سمجھتے ہیں جو وہ مکھن لگانے سے متاثر ہو جائیں گے‘۔انیہہ انعم چوہدری نے لکھا کہ”انکل انگلش میں سمجھ آگیا تھا ، ٹویٹر والوںنے عمران خان کو ٹرانسلیٹر رکھ لیا ہے، پہلے انگلش میں کرتا پھر وہی ٹویٹ اردو میں “


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain