اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی مارشل لاءکی کوئی گنجائش نہیں ہے، اب ملک میں صرف جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہو گی۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے وکلا کمپلیکس سے کانسٹی ٹیوشن ایونیو تک بننے والے پل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کسی بھی صورت جوڈیشل مارشل کیا کوئی بھی مارشل لاءنہیں آئے گا۔اگر ایسا ہوا اور میں نہ روک سکا تو گھر چلا جاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا ءکی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے ،عدالت کے تما م لوگ جو کسی بھی عہدے سے منسلک ہیں انہیں جوڈیشل لائ جیسی افواہوں کے بارے میں لوگوں کو بتانا چاہئے،ایسی افواہیں پلان کے تحت پھیلائی جاتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین میں الیکشنز کے التواکی کوئی گنجائش نہیں ،انتخابات 2018 مقررہ وقت پر ہوں گے ،انتخابات آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے آئین سے انحراف نہیں ہوگا ،آئین پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ اب ملک میں صرف جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہوگی۔
