تازہ تر ین

بجلی کی قیمت میں 2روپے4پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا حکومتی منصوبہ کامیابہوگیا۔نیپرا نے نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی دو روپے چار پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔حکومت نے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دینے کی ٹھان لی ۔نیلم جہلم سمیت بجلی کے تین سرچارجز مستقل کر دیئے گئے ۔ بجلی دو روپے چار پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کراچی کے سوا تمام گھریلو صارفین پر ہوگا ۔نیپرا نے حکومت کی نظرثانی درخواست گذشتہ روزمنظورکی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain