تازہ تر ین

رﺅف صدیقی 57سال کی عمر میں دولہا بن ہی گئے

مکہ مکرمہ( ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رو¿ف صدیقی 57 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔رو¿ف صدیقی کا نکاح مکہ مکرمہ میں شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب مکہ مکرمہ میں ہوئی نکاح کی تقریب میں ان کے رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر عبدالحسیب بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔ابھی تک ان کی اہلیہ کے نام کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔رو¿ف صدیقی اگست 2013 میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain