اسلام آباد (ویب ڈیسک) حضورﷺکا نام پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب سے حذف کر دیا گیا ہے، اسلامیات کی اس کتاب میں حضورﷺ کا نام حذف کرکے مشہور اقوال کا نام دے دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017ئ اور 2018ئ کی اسلامیات کے سلیبس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا نیا نصاب شامل نہیں کیا گیا جس سے ایسی غلطی ہونے کا شائبہ ہو۔ اسلامیات کی کتاب میں صرف حضورﷺکے نام کی تبدیلی مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہےاور ہماری آنے والی نسلوں کو حضورﷺکی تعلیمات اور ان کی سیرت مبارکہ سے دورکرنے کی یہ ایک سازش ہے اور اس میں مبینہ طور پر ہمارے حکمران بھی شامل ہیں۔ 2017ئ کی پانچویں جماعت کی اسلامیات کے صفحہ نمبر 8 پر مشہور حدیث کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، جبکہ پانچویں کی 2018ئ کی اسلامیات کے صفحہ نمبر 8 پر اسی حدیث کا ذکر کیا گیا ہے مگر اس میں حضورﷺ کے نام کی جگہ مشہور قول کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2017ئ اور 2018ئ کی اسلامیات کا نصاب سو فیصد ایک جیسا ہی ہے مگر حضورﷺکے نام کی تبدیلی مسلمان دشمنی کی طرف اشارہ کر رہی ہے، اس کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہو سکتی ہے
