لاہور( ویب ڈیسک )آج پاکستانی قوم…بھارتی ظلم و بربریت اور خطہءکشمیر پر غاصبانہ تسلط قائم رکھنے کے لئی ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں’ ماو¿ں’ بہنوں’ بیٹیوں اور بزرگوں سے یکجہتی کا دن منا رہی ہے…کشمیری عالمی برادری سے یہ سوال پوچھنے کے لئے حق بجانب ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے
عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے بدترین مظالم بند کرانے کیلئے اپناموثر کردار ادا کرنا پڑے گاگجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے مجرم … مودی… اور غاصب بھارت فوج pellet gun کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جسم چھلنی کر سکتے ہیں…کشمیریوں کی آنکھوں کی بینائی چھین سکتے ہیں…لیکن…کشمیری بچوں’ ماو¿ں’ بہنوں’ بیٹیوں’ بزرگوں اور… اپنے لہو سے آزادی کے چراغ روشن کرنے والے دلیر کشمیری مجاہدوں کی آنکھوں میں سجے آزادی کے خواب کبھی نہیں چھین سکتے!!تاریخ کا اصول ہے…ظلم پھر ظلم ہے ‘بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہےخون پھر خون ہے ‘ٹپکے گا تو جم جائے گا !!میرے کشمیری بہنوں اور بھائیو!میں…بطور ایک پاکستانی…اور بطور بذاتِ خود ایک کشمیری…آپ کو بتانا چاہتا ہوں…جب بھارتی pellet guns کے چھرے کشمیری بیٹوں’ بیٹیوں کی آنکھوں میں پیوست ہوتے ہیں…تو ہر پاکستانی کے دل سے خون کے آنسو ٹپکتے ہیں…جب کشمیری “پاکستان سے رشتہ کیا…لا الہٰ الااللہ کا نعرہ بلند کرتے ہیں…تو ہر پاکستانی کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں…جب ایک شہید کشمیری کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کی جاتی ہے…تو ہر پاکستانی کا دل ایک محکم یقین کے ساتھ پکار اٹھتا ہے…کہ…انشائ اللہ کشمیر بنے گا پاکستان!!!میں بھارتی حکمرانوں کو واشگاف الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں…کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل اب آپ کو بند کرنا ہو گا!کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینا ہو گا! عالمی ضمیر کو اب بیدار ہونا ہو گا…اور کشمیری ماو¿ں’ بہنوں کی پکار اور آہوں کو سننا ہو گا!!آزادی ہر انسان کا پیدائشی حق ہے…یہ حق کسی قوم سے نہیں چھینا جا سکتا… کسی قوم کو ہمیشہ کے لئے غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھا جا سکتا!!وادءکشمیر کے حسین پہاڑوں کی اوٹ سے… بھارتی جبر سے آزادی کا سورج انشائ اللہ جلد طلوع ہو گا.میرا خدائے بزرگ و برتر کی رحمت پر پختہ یقین ہے…انشائ اللہ تعالیٰ…بہت جلد…رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو!!!
