ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ”ہچکی“ بھارتی سینما گھروں کے بعد اب چین میں بھی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ”دنگل“، ”سیکرٹ سپر سٹار“ اور سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی چین میں ریلیز کے بعد اب رانی مکھر جی کی فلم ”ہچکی“ بھی چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کا چینی پوسٹر اور تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ امید ہے کہ فلم آئندہ چند ماہ میں چین میں ریلیز کی جائے گی۔