لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ لےلیٰ نے مسلم لےگ (ن) مےں شمولےت کا اعلان کردےا ۔ لےلیٰ نے کہاہے کہ مسلم لےگ (ن) نے ملک کےلئے بڑا کام کےا اور خاص طور پر صوبہ پنجاب اور لاہور مےں جس طرح کے ترقےاتی کام ہوئے ہےں و ہ قابل تحسےن ہےں جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کےا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشرےف عالمی سطح کے لےڈر ہےں اور شہبازشرےف مےں بہترےن اےڈ منسٹرےٹر کی خوبےاں موجود ہےں اورانہوںنے بطور وزےراعلیٰ دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زےادہ ترقےاتی کام کئے ہےں ۔ انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں کہاکہ بےنظےر بھٹو کے بعد مجھے مرےم نواز نے بڑا متاثر کےا ہے اورمجھے ےقےن ہے کہ مستقبل مےں وہ خواتےن اور خاص طور پر ملک کےلئے اہم کردار ادا کرےں گی ۔ انہوںنے اےک سوال کے جوا ب مےں کہاکہ مسلم لےگ (ن) کے رہنما ﺅںپر کرپشن کے الزامات عائد کئے جارہے ہےں جس مےں کوئی بھی ابھی تک ثابت نہےں ہوسکا ۔نےب کی جانب سے مسلم لےگ (ن) کی قےادت کو ٹارگٹ کرنا نا انصافی ہے ۔