تازہ تر ین

وزیر اعظم ، افغان صدر نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صف باندھ لی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی(ویب ڈیسک) اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل، انسداد دہشت گردی، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور مشیر قومی سلامی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ افغانستان کا دورہ کیا۔

اشرف غنی اور وزیر اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد افغان صدارتی محل میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain