اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ جو معاملات اٹھائے ہیں انہیں ختم کرکے جاؤں ورنہ بعد میں نعرے لگیں گے کہ باتیں کرکے چلا گیا اور کیا کچھ نہیں۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران سیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سیکریٹری صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ آپ کے حکم کے مطابق 11 معاملات پر کام کرنا تھا۔