کراچی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نایاب کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی جس پر پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیا۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کو عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا پر پاکستانی اور بھارتی شخصیات، بالی وڈ ستاروں اور مداحوں نے اظہار افسوس کیا، پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے سلمان خان کو ہرن کا شکار کرنے پر سزا دیے جانے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی انسانی حقوق نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بہترین انسان کو سالوں پہلے ایک جانور کا شکار کرنے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے نام پر سزا دی گئی، ساتھ ہی ماورا حسین نے اس عمل اور سلمان خان کی سزا کو مکمل طور پر غلط بھی قرار دیا۔