لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے قائم کیے جانے والے اسکول کا لاہور میں 15اپریل سے آغاز ہوگا۔ دی جینڈر گارڈین نامی اس اسکول میں خواجہ سراں کو پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک کی 12سالہ تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواجہ سرا برادری کے افراد اسکول سے ٹیکنکل تعلیم یعنی فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، ہیئر اسٹائلنگ، کڑھائی، موبائل و کمپیوٹر ریپئرنگ، گرافکس ڈیزائننگ، کمپیوٹر بیسک ایپلیکیشن اور دیگر کورسز کی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔ اسکول کے بانی آصف شہزاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ اسکول ایکسپلورنگ فیوچر ایجوکیشن نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے اشتراک سے بنایا جائے گا۔ خواجہ سراں کے اس اسکول کی پہلی برانچ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں، دوسری برانچ اسلام آباد میں اور تیسری برانچ کراچی میں بنائی جائیں گی۔
