ممبئی (ویب ڈیسک )سلمان خان کی سزا پران کے چھوٹے بڑےسب ہی فینز اداس ہیں۔ایسی ہی ایک ننھی پری نے سلمان خان کی جیل جانے کی خبر دیکھی تو وہ روروکر ہلکان ہوگئی، کہتی ہے کہ سلمان خان کو باہر لائیں ،، ورنہ کھانا نہیں کھاوں گی اور نہ اسکول جاوں گی۔ننھی مداح نے یہ بھی ماننے سے انکار کر دیا کہ سلمان خان نے کوئی ایسا کام کیا ہے کہ جس پر انہیں سزا ہو۔