تازہ تر ین

پی آئی اے سے پاکستانی پرچم غائب

لاہور(خصوصی رپورٹ)پی آئی اے نے اپنے جہازوں پر نیا لوگو متعارف کروا دیا ،اب طیارے کی دم پر قومی جانور مارخور کو نمایاں کیا گیا ہے جس سے خسارے کا کار قومی ایئر لا ئن کو کروڑوں کا نقصان بر داشت کر نا پڑیگا ،نیا لوگو آسٹریلیا کی شہریت کے حامل سی او او ضیا نے چنا ہے جو آسڑیلین ایئرلائن کوانٹس کی نقل ہے ۔جس نے اپنے قومی جانور کینگرو کو زینت بنا رکھا ہے ۔اور 45سال سے اسے تبدیل نہیں کیا گیا۔جبکہ پی آئی اے اپنے جہازوں کا لوگو پانچ بار سے زائد تبدیل کر چکی ہے جبکہ لوگو اور کلر سکیم تبدیل کرنے پر لاکھوں ڈالر کا خرچہ آتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے لوگو تبدیل کرنے سے قومی ایئرلائن میں غیر مستقل مزاجی کا تاثر ملتا ہے ،ایک جہاز کا لوگو تبدیل کرنے اور کلر سکیم کی تبدیلی کیلئے کم از کم پانچ سے سات دن کا وقت درکار ہوتا ہے اور اس عرصہ مین اسے گرانڈ کرنا پڑتا ہے ۔پی آئی اے کے متعدد افسر خود اس فیصلہ پر حیران ہیں کہ لوگو اور کلر تبدیل کرنے سے ایئر لائن کی کارکردگی کیسے بہتر ہوگی۔اس سے پہلے بھی کئی ایم ڈیز اور سی او اوز نے پی آئی اے کے لوگو تبدیل کروائے مگر اس کی سروس پر کوئی توجہ نہ دی،جس کے باعث آج بھی پی آئی اے شدید خسارے میں ہے ،اب ایک بار پھر خسارے میں ڈوبی قومی ایئرلائن نے اپنا لوگو تبدیل کرنے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کئی اعلی پی آئی اے افسروں نے اس کی شدید مخالفت کی مگر ان کی ایک نہ سنی گئی۔اس کام کیلئے طیارے گرانڈ کرنا پڑیں گے جبکہ قومی ایئرلائن پہلے ہی طیاروں کی شدید کمی کا شکار ہے ۔غیر ملکی ایئرلائن لوگو تبدیل کرنے پر ہرگز یقین نہیں رکھتیں۔پی آئی اے کے جہازوں سے سبز رنگ کا قومی پرچم مکمل طور پر غائب کر دیا گیاور مسافر جو پی آئی اے کے جہازوں پر قومی پرچم پر فخر کرتے تھے ،مایوسی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے نے مسافروں کو دی جانیوالی کھانے پینے کی اشیا پر مینو فیکچرنگ تاریخ جولائی2018تحریر کر کے سب کو حیران کر دیاجبکہ اس کے استعمال کیلئے تین سال کا عرصہ بھی مقرر کردیا،ان پراڈکٹس پر انہیں تیار کرنیوالی کمپنی کا نام یا ایڈریس سرے سے تحریر ہی نہیں۔یہ تحریر کیا گیا کہ یہ خصوصی طور پر پی آئی اے کیلئے تیار کیا گیا اور اسے جولائی2018میں تیار اور پیک کیا گیا ۔ جانور کانشان

 

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain