لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہعسینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی ،ام انتخابات جولائی میں ہوں گے، جولائی میں گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی، عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خاران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور رہے گی ،ن لیگ پورے پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلص اور عوام کی نمائندہ قیادت ہوئی تو پانچ دس سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر ترین صوبہ ہوگا۔بلوچستان کے لوگ سب سے خوشحال لوگ ہونگے،ہیلتھ کارڈ اسکیم اس ضلع میں جلد شروع کی جائے۔