بیجنگ (شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ صباقمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں عامر خان کی ’دنگل‘ اور سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔صباقمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ نے بھارتی باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے 80 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی۔فلم کو دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو کہ چینی فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فلم نے 2 روز میں ہی 63 کروڑ 6 لاکھ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔