تازہ تر ین

پارٹی میں جو کچھ ہوا افسوسناک ہے، کوشش ہے مزید دھڑے بازی نہ ہو، فاروق ستار

لاہور (ویب ڈیسک ) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر جو کچھ ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے اور اب کوشش ہے کہ مزید دھڑے بازی نہ ہو۔
لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پارٹی میں مزید دھڑے بازی نہ ہو، جلد کوئی ایسا فارمولا طے کرلیں گے کہ اتحاد قائم رکھ سکیں گے تاہم کارکنوں کی اچھی بات ہے کہ ان میں تقسیم نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم الیکشن میں جائیں گے پارٹی کے مسائل کم ہوں گے، حکومت ختم ہونے میں مہینہ رہ گیا اور اگر کوئی پتنگ کٹ بھی جائے تو کوئی فائدہ نہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain