کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر میٹھے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔رات بھر سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا تاہم مرمت شروع نہ کی جاسکی۔گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر اردو یونیورسٹی کے قریب واٹر بورڈ کی پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث ہزاروںگیلن میٹھا پانی سڑک پر بہ گیا۔پانی کا رساو بند کرنے کیلئے واٹر بورڈ کی جانب سے کسی بھی قسم کے مرمتی کام کا اب تک آغاز نہیں ہوسکا ہے۔پانی کے بہاو کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔دوسری جانب شہریوں نےسڑک کو واشنگ لین بنا دیا، موٹرسائیکل،رکشے اور گاڑیاں دھلنے لگیں،شہریوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ بھی دھونے شروع کردیے۔