تازہ تر ین

اتوار عوام کی چھٹی مگرسیاست گرم حمام

لاہور (ویب ڈیسک )اتوار کی چھٹی کے باوجودسیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف آج بھی سیاسی میدان سجائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کمالیہ پہنچیں گے اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے جس کے بعد دوپہر دو بجے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب میں سیاسی ماحول گرما رکھا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاﺅس ملتان میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری مختلف مقامات پر پیپلزپارٹی کے رکنیت سازی کیمپوں میں موجود شرکاءسے خطاب بھی کریں گے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain