اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنما چودھری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت یدی گئی ہے، امکان ہے کہ وہ اگلے ماہ حتمی فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے، گزشتہ روز اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے تین رہنماو¿ں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا، ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور رمیش کمار شامل تھے۔ چودھری نثار نے ان سے وقت مانگا تاکہ وہ اس معاملہ کے تمام پہلوو¿ں پر غور کرکے کوئی فیصلہ کرسکیں۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ ان کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا کیونکہ یہ امر یقینی ہے کہ انہیں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں ملے گا اور آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ گزشتہ انتخابات میں اس کا تجربہ مثبت نہیں رہا تھا۔
