تازہ تر ین

انصاف میں تاخیر کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کے انصاف میں اخیر کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اس نوٹس سے شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءکی انصاف کی جلد فراہمی کے حوالے سے ڈھارس بندھی ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حصول انصاف کے حوالے سے یہ ایک اہم پیش رفت ہے، انصاف کےلئے طویل قانونی جدوجہد کی، انہوں نے کہا کہ آج 9اپریل کو وکلاءاور کور کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں بلا لیا ہے، اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قانونی پہلوﺅں پر وکلاءسے مشاورت کی جائیگی۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ چیف جسٹس نا انصافی اور لاقانونیت کے خاتمے کےلئے چھٹی والے دن بھی کام کر رہے ہیں،اللہ تعالیٰ انکی محنت اور اخلاص کو قبول کرے اور وہ مظلوموں کو انصاف دلوانے کے حوالے سے اسی طرح متحرک رہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قتل عام کو پوری دنیا میں الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے دیکھا گیا اس سانحہ کی وجہ سے پاکستان کے اسلامی ،جمہوری تشخص کو بڑادھچکا لگا اور انصاف کے راستے کا پتھر بن کر قاتل حکمرانوں نے یہ واضح کیا کہ انکی کوئی قانونی،انسانی اخلاقیات نہیں ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain