تازہ تر ین

ق لیگ کے چودھری ظہیرالدین کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ ق کے چودھری ظہر الدین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ے، (آج ) عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ اعلان کریں گے ۔ چودھری ظہیر الدین ق لیگ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے اور مسلم لیگ میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ انہوں ںے اپنا استعفی بھی جماعت کے دفتر میں ارسال کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اب میں باعزت طریقے سے اپنی سیاسی راہیں جدا کر رہا ہوں، چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کو مضبوط کرنے کیلئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری ظہیر الدین کی ساڑھے تین بجے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوگی جس میں وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیرالدین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے فوری طور پر برطرف دیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain