ممبئی(شوبز ڈیسک) حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم باغی 2 کا ایک گانا ساتھیا میں بھی عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔پابندی بھی عاطف اسلم کے سروں کا جادو بالی وڈ میں نہ روک سکی۔فلم میں اہم کرادر نبھانے والے اداکار ٹائیگر شروف نے بھارتی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے خود کو عاطف اسلم کا بڑا مداح قرار دیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے ٹائیگر شروف سے کہا کہ ایک دور تھا جب شاہ رخ خان پر ابھیجیت کی آواز سب کو پسند آتی تھی۔ اور آج آپ پر عاطف کی آواز بہت پسند کی جارہی ہے۔اس پر اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری فلم میں گایا گیا عاطف اسلم کا ساتھیا گانا میرا پسندیدہ ہے ۔ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری قسمت اچھی ہے کہ میں عاطف اسلم سے ملاقات کرچکا ہوں۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم ایک لیجنڈری پرفارمر ہیں اور وہ اتنے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود بھی بڑی خندہ پیشانی اور سادگی سے ملتے ہیں۔ٹائیگر شروف نے کہا کہ میں نے کبھی ان کا کنسرٹ نہیں دیکھا لیکن وہ ایک کمال کے آرٹسٹ ہیں۔واضح رہے کہ ٹائیگر شروف اور عاطف اسلم نے گاناآرہا ہوں میں زندگی کی ویڈیو میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔