لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ احسن خان جیسا ٹیلنٹ کسی نوجوان اداکار میں نہیں دیکھا ، فواد خان فیورٹ ہیں تو احسن خان موسٹ فیورٹ ہیں،اگر اگلی فلم کروں گی تو وہ بھی احسن خان کے ساتھ ہوگی۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہاکہ انہیں فلم میں مزاحیہ کردار کرنا پسند ہے اسی لیے فلم چھپن چھپائی کے سکرپٹ کو ترجیح دی کیونکہ لوگ سنجیدہ فلموں سے زیادہ مزاحیہ فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مداحوں نے فلم میں میرے کردار کو بے حد پسند کیا ہے یہاں تک کہ میں یونیورسٹیوں وغیرہ میں گئی تو وہاں میرا استقبال نہایت گرم جوشی سے کیا گیا اور وہاں ‘نیلم تیرے جانثار کے نعرے لگائے گئے۔نیلم منیر نے دوسری اداکاراﺅں کی فلموں کے بارے میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جیسے میری فلم کامیاب بزنس کر رہی ہے ایسے ہی باقی اداکاراﺅں کی فلمیں بھی کامیاب ہوں ۔کیونکہ اس سے پاکستان کی فلم نگری کا معیار بہتر ہوگا۔
نیلم منیر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی وڈ میں کام کرنا چاہیں گی؟ تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ملک پاکستان میں ہی کام کرنا پسند ہے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اگر وہ اگلی فلم کریں گی تو وہ بھی احسن خان کے ساتھ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ احسن خان جیسا ٹیلنٹ کسی نوجوان اداکار میں نہیں دیکھا وہ جب شوٹنگ کررہے ہوں تو انہیں دوسروں سے بہت ہی کم پوچھنا پڑتا ہے بلکہ یوں کہہ لیجیے کہ انہیں پوچھنے کی ضرور ت نہیں پڑتی کہ کیسے سین کرنا ہے ۔فواد خان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فواد خان میرے بھی فیورٹ اداکار ہیں ان میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تاہم وہ بالی ووڈ کے ہو کر رہ گئے ہیں انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بھی کام کرنا چاہیے تاکہ ہم سب ملکر اپنے ملک کے عوام کو اچھی اور تفریح سے بھرپور فلمیں دے سکیں ۔