اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو باتیں عمران خان اور آصف زرداری کہہ رہے ہیں بدقسمتی سے وہیں باتیں چیف جسٹس کی زبان سے بھی نکلتی ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عجیب سی صورتحال دیکھ رہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی زبوں حالی کا شکار ہے، یہ منطق سمجھ نہیں آتی، اس طرح کی بات کر کے پارٹی بننا قابل قبول نہیں ہے۔نواز شریف نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں اور الیکشن لڑنے کے لیے مواقع نہ دیے جانے کی صورت حال ہورہی ہے، اگر یہ کچھ ہوگا تو ملک میں شفاف انتخابات کو بھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے ہونی چاہیے، انتخابات کو کیوں آگے لے جایا جائے اور کون ہے جو اس طرح کی سوچ رکھتا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جوڈیشل مارشل لا پر یقین نہیں رکھتے لیکن اس کا عملی مظاہرہ سامنے آنا چاہیے۔