کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے بانی
متحدہ کی تصاویر اور بیان شائع کرنے پر ایک اردو اخبار کے ایڈیٹر اور مالک کےخلاف مقدمہ درج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میںائع ہونے والے امن اخبار کے ایڈیٹر اور مالک کے خلاف مدعی نثار علی خان نامی شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ مدعی کا کہنا تھا کہ اخبار نے 3 اپریل کو صفحہ اول پر الطاف کا بیان اور تصویر شائع کی جبکہ عدالت کی جانب سے اس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ نے اپنے اس بیان میں مہاجروں کے لیے علیحدہ صوبے اور اس بات کی ،اس بیان سے دیگر کمیونٹی کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔تاہم پولیس نے انسداد دہشتگردی کی دفعہ 1997 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔
