تازہ تر ین

عمران خان کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دو نگا ، شہباز شریف کا دبنگ بیان

کمالیہ (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست تالہ بندی،اداروں پر تنقید،دھرنے اور جھوٹے الزامات لگانا ہے ہم آئندہ الیکشن میں الزامات کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔کمالیہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین ہم پر الزامات لگاتے ہیں لیکن یہی مخالفین اپنے صوبوں میں عوام سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے، عمران خان نے دھرنا دے کر ملک کے خلاف سازش کی، یہ سازش مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف تھی کیونکہ چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے جس میں کئی معاہدوں پر دستخط ہونے تھے تاہم دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر پاکستان نہ آسکے اور دھرنوں نے ترقی کا راستہ روک لیا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain