اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں تحریک کے رہنما جہانگیر ترین اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش، 4 مقدمات میں ضمانت منظورعدالت نے جہانگیر ترین کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی جب کہ کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان بھی ان مقدمات میں ضمانت پرہیں۔