تازہ تر ین

وزیراعظم کا بیجنگ میں خطاب پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کی باتیں کرنے لگے

بیجنگ (ویب ڈیسک ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، ‘روڈ اینڈ بیلٹ’ کا فلیگ شپ منصوبہ اور باہمی تعاون اور بے مثال ترقی کا شاندار نمونہ ہے۔
چین میں منعقدہ باو¿ فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شامل گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی مرکز بننے والی ہے، جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر صنعتی منصوبے سی پیک کا اہم حصہ ہیں اور اس طرح چوتھا صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain