لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بالائی علاقوں میں ابر کرم برسنے کی پیشگوئی کر دی، وفاقی دارالحکومت، لاہور میں کہیں کہیں ہلکی بارش، بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں اور کشمیر میں میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔لاہور میں آج موسم ہلکی بارش کے امکان کے باعث خوشگوار رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویڑن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔