تازہ تر ین

ٹائی ٹینک کا ریکاڈ توڑ دیا ایسی فلم جس کے بزنس نے حیرت انگیز ڈالر بنائے

(ویب ڈیسک ) مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس کے بینر تلے رواں برس 16 فروری کو ریلیز ہونے والی سیاہ فام سپر ہیروز فلم ‘بلیک پینتھر‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا.فلم نے اب تک جہاں دنیا بھر سے ایک ارب 29 کروڑ 98 لاکھ 55 ہزار 740 ڈالرز(پاکستانی ایک کھرب 29 ارب 98 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد) بٹورے ہیں، وہیں یہ اب تک ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دسویں نمبر پر بھی آچکی ہے۔تاہم 3 دن قبل اس فلم نے 1997 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق تاریخی ڈزاسٹر فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ کر ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔’بلیک پینتھر‘ نے اب تک صرف امریکی باکس آفس سے 66 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار 740 ڈالرز (پاکستانی 66 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد) کما کر ’ٹائی ٹینک‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain