تازہ تر ین

عالیہ بھٹ نئی آنیوالی فلم ”راضی “میں کشمیری لڑکی کا کردار کرینگی

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم راضی کا ٹریلر جلد جاری ہوگا، جس میں وہ کشمیری لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلم راضی کی کہانی بھارتی ناول کالنگ سہمت پر مبنی ہے جس میں عالیہ بھٹ کشمیری خاتون کے روپ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔فلم راضی میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ وکی کوشال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازداں بیٹی کے ہمراہ پہلی بار کسی فلم میں نظر آئیں گی۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے کہا کہ پرسوں ملتے ہیں صبح میں راضی ہوں۔فلم کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے، عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain