تازہ تر ین

18سال کی تھی جب فحش ترین فلم میں ۔۔۔ہریتک روشن کی سابق بیوی نے بڑے راز سے پردہ اُٹھا دیا

نئی دہلی  (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت ان اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جو کسی بھی معاملے پر کھل کر بولنے سے نہیں ڈرتیں اور اپنے روئیے سے یہ ثابت کر چکی ہیں کہ انہیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں کہ انہیں کوئی کیا کہتا ہے۔تقریباً سب لوگ ہی کنگنا رناوت کے کیرئیر کی کامیابی کے بارے میں جانتے ہیں جنہوں نے ’کوئین‘ سمیت کئی بہترین فلموں میں کام کیا لیکن اب انہوں نے اپنے ’برے دنوں‘ کے بارے میں ایسا تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں فلم ”گینگسٹر“ میں کام نہ ملتا تو وہ فحش فلموں میں کام کر چکی ہوتیں۔ انوراگ باسو کی فلم ’گینگسٹر‘ کنگنا رناوت کی پہلی فلم تھی جس کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کنگنا رناوت کے مطابق انہیں ایک فحش فلم کی آفر ہوئی جس کے بعد ایک فوٹوشوٹ بھی کیا جس دوران مجھے ایک چھڑی دی گئی۔ اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ یہ صحیح فلم نہیں ہے لیکن میں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا تھا اور اس وقت میری عمر صرف 17 اور 18 سال کے درمیان تھی۔اداکارہ کے مطابق اسی دوران انہیں ’گینگسٹر‘ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس پر انہوں نے فحش فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فحش فلم میں کام سے انکار کے بعد کافی عرصے سے مجھے پریشانی کا سامنا کرناپڑا کیونکہ فلم کا پروڈیوسر بہت غصے میں آ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں ’گینگسٹر‘ فلم میں کام کی پیشکش نہ ہوئی تو وہ یقینا فحش فلم میں کام کرتیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain