اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹیلی جنس بیورو کے نئے سربراہ کی تلاش میں حکومت کی جانب سے مختلف ناموں پرغور کیا جا رہا ہے۔ اچھی شہرت کے حامل چارافسرڈی جی آئی بننے کی دوڑمیں شامل ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل اانٹیلی جنس بیور آفتاب سلطان کی مدت ملازمت یکم اپریل کومکمل ہونے بعد انہوں نے کنٹریکٹ میں تیسری مرتبہ توسیع لینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد نئے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی۔ نئے ڈی جی آئی بی کے لیے پولیس سروس کی اچھی شہرت رکھنے والے افسر خالق داد اور ڈاکٹر سلیمان امیدوارکے ناموں پرغورکیا جارہا ہے جبکہ کلیم امام اور فواد اسد اللہ بھی ڈی جی بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اہم عہدے پر تقرری کے لئے سینیئرپولیس افسران پرمشتمل پینل پرغورکرکے وزیراعظم ڈی جی آئی بی کے نام کی منظوری دیں گے۔
