تازہ تر ین

معروف کامیڈین مستانہ کی7ویںبرسی آج منائی جائے گی

لاہور ( شوبزڈیسک) معروف مزاحیہ تھیٹر اداکار مستانہ کی ساتویں برسی آج( بدھ ) منائی جائے گی۔ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے اداکار مرتضی حسن عرف مستانہ جنہوں نے سینکڑوں انتہائی کامیاب اور یاد گار ڈراموں میں کام کیا وہ جگر کے عارضہ کے باعث 11اپریل 2011ءکو اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے، مستانہ کا شمار صف اول کے کامیڈین میں ہوتا تھا جب کہ انہیں بہترین پنجابی اسٹیج ایکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ انہوں نے اداکاری کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain