ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فر نینڈس فلم ”ہاﺅس فل فور“ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نئی فلم ”ریس تھری“ میں جلوہ گر ہوں گی لیکن وہ فلم ”ہاﺅس فل فور“ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ فلم پروڈیوسر ساجد نادیا والا نے فلم کی ہدایتکاری کے لئے ساجد خان سے رابطہ کیا ہے اور اب فلم کی ہدایتکاری ساجد خان دیں گے۔
فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، کریتی سینن، رتیش دیش مکھ، بومن ایرانی، سنجے دت ، جان ابراھام اوربوبی دیول شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال دیوالی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔