تازہ تر ین

فیشن پاکستان ویک کا رنگا رنگ میلہ رنگ و نور کا سیلاب لئے آسمان سے پریاں اُتر آئیں

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان فیشن ڈیزائن کاؤنسل کے زیر اہتمام فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) کا آغاز ہوچکا ہے جس کے پہلے روز پیش کی گئی مختلف ڈیزائنرز کی شاندار کلیکشنز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔رواں سال ایف پی ڈبلیو کے انعقاد کو 10 سال مکمل ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز ایف پی ڈبلیو کے پہلے دن تمام ڈیزائنرز نے موسم بہار اور گرما کی مناسبت سے جہاں اپنی کلیکشن میں رنگ بھرے وہیں کچھ ڈیزائنرز نے سماجی شعور پیدا کرنے کی کوشش بھی کی۔

حسن ریاض کی کلیکشن

ڈیزائنر حسن ریاض نے ’پیراڈائز مائیریج‘ نامی کلیکشن پیش کی جس کے ذریعے انہوں نے معاشرے میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کا پیغام دیا۔

انہوں نے اپنی کلیکشن کے ذریعے بتایا کہ معاشرے سے ’چائلڈ لیبر‘ کو ختم کیا جانا چاہیے، یہ ملکی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ بچے مستقبل کے معمار ہیں۔

ڈیزائنر حسن ریاض نے اپنی کلیکشن میں گہرے اور ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا، جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ بچوں کی معصومیت کا خیال رکھا جائے۔ان کی شو اسٹوپر اداکارہ نمرہ خان تھیں جب کہ ریمپ پر بچے بھی جلوہ گر ہوئے۔

امیر عدنان کی کلیکشن

معروف ڈیزائنر امیر عدنان نے اپنی کلیکشن اَپ سائیکل ’بیسٹ‘ کے نام سے متعارف کروائی، جس میں انہوں نے گزشتہ 20 برس پرانی شیروانیوں کو نئی طرز سے پیش کیا جسے ہر چھوٹی بڑی تقریب میں پہنا جا سکتا ہے۔اداکار اظفر رحمان اور ایلے خان نے ’بیسٹ‘ کے شو اسٹوپر کے طور پر  ریمپ پر واک کی اور مرد حضرات کے فیشن کو انتہائی شاہانہ انداز میں پیش کیا۔

امیر عدنان نے فیشن شو میں پہلی دفعہ اپنی کلیکشن کے لیے ایک خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا جن میں ایسے ماڈلز شامل تھے جو سماعت سے محروم تھے۔

اس واک کا مقصد یہ تھا کہ ایسے افراد بھی سب کچھ کرسکتے ہیں جو سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور وہ بھی عام افراد کی طرح با ہمت ہوتے ہیں۔

ماہین خان کی کلیکشن

ڈیزائنر ماہین خان نے ’لبریشن‘ کلیکشن پیش کی جس میں انہوں نے پیغام دیا کہ سب کو آزادی سے جینے کا حق ہے کیونکہ ’جناح کا پاکستان‘ آزاد ہے۔انہوں نے ملبوسات میں گہرے بولڈ رنگوں کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی اسٹیٹمنٹ فیشن کو اپنی کلیکشن میں شامل کیا۔

فرح طالب عزیز کی کلیکشن

ڈیزائنر فرح طالب عزیز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے عروسی، فارمل اور سیمی فارمل ملبوسات کی شاندار کلیکشن متعارف کی جس میں اداکارہ سائرہ شہروز اور ان کی ساس نے بطور شو اسٹوپر ریمپ پر واک کی۔

ان کی کلیکشن میں ٹیکسچر سے لے کر فوائل ورک اور نگینے کا کام  انتہائی عمدہ طریقے سے دیکھا گیا۔

چینا چھپڑا کی کلیکشن

ایف پی ڈبلیو میں ڈیبیو دینے والی ڈیزائنر چینا چھپڑا کی کلیکشن سے زیادہ فیشن شو میں ان کی ماڈلز سب کی توجہ کا مرکز تھیں۔

چینا نے ’buxom‘ کلیکشن پیش کی جس کے لیے انہوں نے بڑی عمر کی خواتین کا بطور ماڈلز انتخاب کیا، جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ فیشن کے لیے عمر کی قید نہیں اور ہر عمر کی خاتون فیشن کر سکتی ہے۔

فنک ایشیا کی کلیکشن

فنک ایشیا نے اپنی ’Pegah‘ کلیکشن کے جلوے بکھیرے، جس میں انہوں نے موسم گرما کی مناسبت سے ہلکے رنگوں اور لمبی قمیضوں کے ساتھ بیلٹ فیشن کی تشہیر کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain